07 فروری ، 2016
گوہاٹی ......پاکستان نے ساؤتھ ایشین گیمز کے ریسلنگ ایونٹ میں دوسرا گولڈ میڈل حاصل کرلیا ، 86 کلو گرام کیٹیگری میں انعام بٹ نے بھارتی ریسلر گوپال کو ہرادیا ، مختلف ایونٹ میں پاکستان کے مجموعی میڈلزکی تعداد 13 ہوگئی ۔
بھارتی شہر گوہاٹی میں جاری سائوتھ ایشین گیمز میں انعام بٹ نے ریسلنگ ایونٹ میں پاکستان کے لئے دوسرا گولڈ میڈل حاصل کیا،86کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں بھارتی کھلاڑی گوپال کو شکست سے دوچار کیا۔
دوسری طرف ریسلنگ کے 61 کلوگرام میں عبدالولی نے سلور میڈل جیت لیا،پاکستان نے ووشعبوں میںمیں برانزمیڈل حاصل کرلیا جبکہ نازیہ پرویز نے 6اعشاریہ30 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن لی۔