07 فروری ، 2016
کراچی ......چیئرمین جوائنٹ ایکشن کمیٹی سہیل بلوچ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم پی آئی اے کے مسئلے کو انا کا مسئلہ نہ بنائیں، لاپتا ملازمین بازیاب نہ ہوئے تو کل جناح ٹرمینل کی طرف مارچ کریں گے۔
کراچی میں پی آئی اے ہیڈ کوارٹر پر میڈیا سے گفتگو میں کیپٹن سہیل بلوچ کا کہنا تھا کہ عوام کی مشکلات کو دیکھتے ہوئے فوری طور پرمذاکرات شروع کیے جائیں ، اگر وزیر اعظم نے پی آئی اے ملازمین کی بات نہ سنی تو کوئی اور ان کی بات سنے گا۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کے مزدوروں نے سر دھڑ کی بازی لگادی ہے۔ اب نجکاری کسی صورت میں قبول نہیں کریں گے۔