07 فروری ، 2016
کراچی......سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل آغا مقصود عباس کی ہدایت پر ڈمالیش اسکواڈ نے کورنگی ٹاؤن میں واقع 2غیر قانونی شادی ہال کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انہیں منہدم اور سر بمہرم کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈیمالیشن اسکواڈ نے پلاٹ نمبر F-7اور F-8، سیکٹر 31-Eگراؤنڈ فلور کالمز اور دیواروں کو توڑتے ہوئے لکھنو کو آپریٹیو ہاؤسنگ سو سائٹی پرواقع گرین ویلی شادی ہال بینکویٹ اور پلاٹ نمبر C-47سیکٹر 31-Eدارالسلام سی ایچ ایس پر واقع العربیہ شادی لان کی غیر قانونی تعمیرات کو منہدم کرکے احاطے کو سر بمہرم کر دیا گیا ۔
غیر قانونی تعمیرات کے خلاف مذکورہ بالا کاروائی ڈائریکٹر ڈیمالیشن ، جمیل میمن، ڈپٹی ڈائرکٹر سجاد اور کورنگی ٹاؤن کے اسسٹینٹ ڈاریکٹر احسن ادریس کی زیر نگرانی عمل میں لائی گئی جب کہ اس موقع پر امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کےلئے ایس بی سی اے پولیس فورس بھی ان کے ہمراہ وہاں موجود تھی ۔