پاکستان
07 فروری ، 2016

پی آئی اے فائرنگ معاملہ ،تحقیقاتی ٹیم نے شواہد جمع کئے

پی آئی اے فائرنگ معاملہ ،تحقیقاتی ٹیم نے شواہد جمع کئے

کراچی ......کراچی کے اولڈ ائیر پورٹ پر پی آئی اے ملازمین پر فائرنگ کے واقعے کے حوالے سے رینجرز نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی، جس نے فائرنگ کی جگہ کا دورہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔

کراچی کے اولڈ ائیر ٹرمینل پرگزشتہ ہفتے احتجاج کے دوران فائرنگ سے پی آئی اے کے2 ملازمین کی ہلاکت کے واقعے پررینجرز افسران و اہلکاروں کی تحقیقاتی ٹیم بنا دی گئی ہے، ٹیم نے فائرنگ کی جگہ کا دورہ کیا اور تصاویر لیں۔

ذرائع کے مطابق رینجرز افسران جائے وقوعہ کے دورے کے بعد تمام فوٹیجز کا جائزہ بھی لیں گے اور مظاہرین سے پوچھ گچھ بھی کی جائے گی ۔

مزید خبریں :