07 فروری ، 2016
دبئی ......پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو جیت کے لیے133رنز کا ہدف دے دیا ہے،کراچی کنگز کو سپورٹ کرنے کیلئےٹیم کے کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا بھی اسٹیڈیم میں موجود رہیں۔
میچ میںاسلام آباد یونائیٹڈ کا مڈل آرڈر مکمل طور پر ناکام رہا ،خالد لطیف 39، شرجیل خان 28 اور محمد سمیع20 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔
دیگر کھلاڑیوں میںواٹسن 13،اشعر زیدی 6،رسل 2،کپتان مصباح الحق 4،بلنگز4اور عمران خان 12رنز بناکر پویلین لوٹے۔
یوں اسلام آباد نے مقررہ 20اوورز میں 8وکٹ کے نقصان پر 132رنز تک محدود رہی ۔کراچی کنگز کی جانب سے روی بوپارا نے 2جبکہ محمد عامر،اسامہ میر اور عماد وسیم نے 1،1وکٹ حاصل کی جبکہ مقابل ٹیم کے 3کھلاڑی رن آئوٹ ہوئے۔