03 جون ، 2012
لاہور…پنجاب کے وزیراعلیٰ محمد شہباز شریف آج صبح مسافر بس کے ذریعے ماڈل ٹاوٴن سے مینارپاکستان کیمپ آفس پہنچے، سینیٹرپرویزرشید اور چیرمین لاہورٹرانسپورٹ کمپنی خواجہ احمد حسان بھی ان کے ساتھ تھے، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اوران کے ساتھیوں نے ٹکٹ خریدکر بس میں سفرکیا، مسافروں نے وزیراعلیٰ کواپنے درمیان دیکھ کر نعرے بازی کی اور انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔وزیراعلیٰ مسافروں میں گھل مل گئے،ایک بڑھیانے ایئرکنڈیشنڈبسیں چلانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کو دعائیں دیں۔