03 جون ، 2012
بیجنگ …چین میں سال 2011ء کے دوران ٹریفک حادثوں میں تقریباً 27سو کم عمر طلباء ہلاک جبکہ 11ہزار 5سو زخمی ہوئے۔ چینی وزارت برائے عوامی تحفظ کے اعداد و شمار کے مطابق سال 2011ء کے دوران 2ہزار 6سو 70سکولوں کے کم عمرطلباء ٹریفک حادثوں میں ہلاک جبکہ 11ہزار 4سو سترہ بچے زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔ 45فیصد بچے سڑک پار کرتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔ چین کی وزارت برائے عوامی تحفظ نے والدین کو اس حوالے سے بچوں کی رہنمائی کرنے اور زیبرا کراسنگ کی اہمیت بتانے کی ضرورت پر زور دیا۔ چین میں ہر سال ٹریفک حادثوں میں 70ہزار اموات جبکہ تقریباً 3لاکھ افراد زخمی ہوتے ہیں۔