پاکستان
03 جون ، 2012

کوہستان میں 4 خواتین کے قتل کی خبر غلط ہے، میاں افتخار حسین

کوہستان میں 4 خواتین کے قتل کی خبر غلط ہے، میاں افتخار حسین

پشاور … وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ کوہستان میں 4 خواتین کو قتل کرنے کی خبر غلط اور بے بنیاد ہے، رقص کی ویڈیو ایک ہفتہ پرانی ہے۔ کوہستان میں شادی کی تقریب میں رقص کے واقعے پر گفتگو کرتے ہوئے میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ ڈی سی او کوہستان نے بتایا ہے کہ چاروں خواتین زندہ ہیں ، خواتین کے قتل سے متعلق خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔ وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ کوہستان میں شادی کی تقریب میں لڑکے اور لڑکیوں کے رقص والی ویڈیو ایک ہفتہ پرانی ہے۔

مزید خبریں :