03 جون ، 2012
برلن…جرمنی میں کاروں کی فروخت میں کمی کا رجحان تاحال جاری ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمنی میں گذشتہ ماہ کے دوران کاروں کی فروخت میں کمی کی اصل وجہ یورو بحران کے باعث پیدا ہونے والی غیر یقینی صورتحال ہے ۔ اپریل میں جرمن کاروں کی فروخت میں تین فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا تھا۔ لیکن مئی میں جرمنی میں نئی موٹر گاڑیوں کی فروخت میں سات فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جرمنی کے علاوہ گزشتہ ماہ دو بڑے ممالک فرانس اور اسپین میں بھی نئی موٹر گاڑیوں کی فروخت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی۔