03 جون ، 2012
خانیوال…ڈیر ہ غازی خا ن،خانیوال اور نوشہرہ میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانی لوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں نے احتجاج کیاا ور روڈ بلاک کردی۔ڈیرہ غازی خان میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہریوں کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوا تو وہ بچوں سمیت احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے قائد اعظم روڈ پر کاغذ اور گتے جلا کر اپنے غصے کا اظہار کیا، حکومت اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی۔خانیوال میں شہریوں نے ملتان لاہور قومی شاہراہ بلاک کرکے احتجاج کیا۔نوشہرہ میں تحریک انصاف کے زیر اہتمام بجلی کی لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی۔مظاہرین نے رسالپور چوک پراحتجاج کیا جس سے مردان نوشہرہ روڈ بلاک ہوگیا۔