04 جون ، 2012
اسلام آباد…صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہوٹہ کے قریب بس حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ پیر کو انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حادثے کے زخمیوں کو ہرممکنہ بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ صدر نے دعا کی اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنے جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا فرمائے۔