کھیل
19 فروری ، 2016

پی ایس ایل:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 134رنز کا ہدف دیدیا

پی ایس ایل:کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو 134رنز کا ہدف دیدیا

دبئی.....پاکستان سپر لیگ کے پہلے کوالی فائنگ فائنل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 134رنز کا ہدف دے دیا۔

پشاور زلمی نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 19.3اوورز میں 133رنز بنا کر آل آؤٹ ہوگئی، کیون پیٹرسن نے سب سے زیادہ 53رنز اسکور کیے، کمار سنگا کارا نے 37، محمد نواز نے 20، احمد شہزاد نے 6، گرانٹ ایلوٹ نے 5، ناتھن میک کیولم اور انور علی نے ایک ایک رن بنایا۔کپتان سرفراز صفر پر آؤٹ ہوئے جبکہ ذوالفقار بابر صفر پر رن آؤٹ اور اعزاز چیمہ کوئی رن بنائے بغیر ناٹ آؤٹ رہے۔

پشاور زلمی کے وہاب ریاض نے 3، شان ٹیٹ نے 2 جبکہ حسن علی، محمد اصغر، شاہد آفریدی اور ڈیرن سیمی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید خبریں :