پاکستان
24 فروری ، 2016

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف طلبا کا انوکھا احتجاج

بہاءالدین زکریا یونیورسٹی انتظامیہ کیخلاف طلبا کا انوکھا احتجاج

ملتان......گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کے طلباء بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ کے خلاف سڑک پر نکل آئے۔ اس موقع پر طلبا نے کچھ انوکھا احتجاج کیا۔

بی ایس 4سالہ پروگرام مقررہ مدت میں مکمل کروا کے ڈگری دی جائے،سمسٹر امتحانات میں سوالیہ پرچہ یونیورسٹی پروفیسرز کی بجائے وہی اساتذہ تیار کریں جو طلباء کو پڑھاتے ہیں۔

کانوں کو پکڑے اٹھک بیٹھک کرتے گورنمنٹ ایمرسن کالج کے طلباء نے بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ سےمطالبہ کیا کہ ایوننگ کلاسز کو قانونی حیثیت دی جائے ۔

یونیورسٹی انتظامیہ کی خاموشی پر مظاہرین غصہ میں آئے تو مرغا بھی بن کر دکھا دیا اور گدھا گاڑی بھی چلائی۔ طلباء اور طالبات نے ٹائر جلا کر 6 گھنٹے تک چونگی نمبر 6 پر دھرنا دیا۔

کئی گھنٹے تک ٹریفک بند رکھنے پر طلباء اور راہ گیروں میں تلخ کلامی بھی ہوئی، مظاہرے میں شریک 2 طلباء بے ہوش بھی ہوئے، تاہم مظاہرین ڈٹے رہے، بعد میں یونیورسٹی انتظامیہ سے مذاکرات کے دوران کل دن 11 بجے تک مطالبات منظور کرنے کی ڈیڈ لائن پر احتجاج ختم کیا لیکن وارننگ بھی دے دی کہ اگلا مظاہرہ پرامن نہیں ہو گا ۔

مزید خبریں :