24 فروری ، 2016
لاہور........لاہورپولیس کوبلٹ پروف جیکٹوں اور ہیلمٹ کی کمی کا سامنا ہے۔25 ہزار سے زائد اہل کاروں کیلئے صرف ایک ہزار 1432 جیکٹیں اور 300 ہیلمٹ ہیں۔
وی آئی پی سیکیورٹی پر مامور اہل کاروں کیلئے جیکٹیں لازمی ہیں۔ کوئیک رسپانس فورس، پولیس کے اعلیٰ افسران کے اسکواڈ کے لئے بھی جیکٹیں مختص ہیں،ناکوں پر کھڑے بیسیوں پولیس اہل کار بلٹ پروف جیکٹوں سے محروم رہ گئے۔
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پولیس کے جوانوں کی بےپناہ قربانیاں ہیں مگر اس صورتحال کے باوجود محکمہ پولیس کے جوان بنیادی حفاظتی اشیاء سے محروم ہیں،25 ہزار جوانوں کے لیے صرف 1432 بلٹ پروف جیکٹیں اور تین سو ہیلمٹ ہیں۔
لاہور پولیس کی ان جیکٹس میں سے 140 کوئیک ریسپانس فورس کے پاس،وزیر اعلیٰ اور دیگر کی سیکیورٹی پر تعینات اہلکاروں کیلئے 64 جبکہ 70 جیکٹس نا قابل استعمال ہیں۔
محکمہ پولیس کے پاس شہداء فنڈ کیلئے تو رقم ہے مگر وہی جوان جب ڈیوٹی پر ہوں تو انہیں بلٹ پروف جیکٹ اور ہیلمٹ دینا بھی گوارا نہیں۔