پاکستان
24 فروری ، 2016

منگھوپیرکراچی میں رینجرزآپریشن، 3دہشت گرد ہلاک

منگھوپیرکراچی میں رینجرزآپریشن، 3دہشت گرد ہلاک

کراچی......کراچی کے علاقے منگھو پیرمیں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا ہے جس کے دوران تین دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔

ترجمان رینجرزکے مطابق رینجرز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیاہے،آپریشن کے دوران رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔

ترجمان سندھ رینجرزکامزید کہنا ہے کہ ٹارگٹڈ آپریشن انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پرکیاگیا ہے جس میں دہشت گردوں کے مشتبہ ٹھکانوں پر کارروائی کی گئی ہے۔

مزید خبریں :