پاکستان
25 فروری ، 2016

کچراٹرالی کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کرنے والا عالمگیر گرفتار

کچراٹرالی کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کرنے والا عالمگیر گرفتار

کراچی.......عالمگیر خان کے خلاف تھاناسول لائن میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔کراچی میں گندگی اور غلاظت کے ڈھیر کے خلاف فکس اِٹ مہم کے عالمگیر خان نے انوکھا احتجاج کیا۔

عالمگیر خان نے کچرے کی ٹرالی کے ساتھ وزیراعلیٰ ہاؤس جانے کی کوشش کی ، اس دوران پولیس نے عالمگیر کو دھر لیا، اور گاڑی میں بٹھاکر لے گئی ۔عالمگیر خان کے خلاف تھاناسول لائنز میں سرکار کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔

عالمگیر کے والد دلاور خان کی تھانا سول لائنز کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ عالمگیر کراچی کی خدمت کررہا ہے،وہ تو کراچی کا بیٹا ہے، عالمگیر کاکسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں وہ شہر کی خدمت کررہا ہے۔

مزید خبریں :