پاکستان
25 فروری ، 2016

جے یو آئی نظریاتی کا جے یو آئی ف میں انضمام کا اعلان

جے یو آئی نظریاتی کا جے یو آئی ف میں انضمام کا اعلان

کوئٹہ.......جمعیت علمائے اسلام نظریاتی نے جمعیت علمائے اسلام ف میں ضم ہونےکااعلان کردیا ۔جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے مولاناعصمت اللہ کےفیصلے کا خیرمقدم کیا ہے ۔

کوئٹہ میں میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ جمعیت نے ایک سو سال پورے کرلئے ہیں،جے یو آئی پاکستان کی سب سے بڑی مذہبی وسیاسی جماعت ہے،آئندہ سال اپریل میں اس کا یوم تاسیس منایا جائے گا،یوم تاسیس کے بعد آئندہ سفر کا آغاز کریں گے۔

مولانافضل الرحمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے ملاقات میں اقتصاری راہداری پر تمام تحفظات ختم ہوگئے،چینی سفارتخانے نے باضابطہ بیان جاری کیا کہ مغربی روٹ کواقتصاری راہداری کہاجائے گا، اپنے تحفظات کےباوجود ہم چاہتے ہیں کہ ملک میں امن قائم ہو۔

مزید خبریں :