25 فروری ، 2016
اسلام آباد......ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں ایف آئی اے نیا عبوری چالان عدالت میں جمع نہیں کراسکی۔ اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس کی سماعت جج کے چھٹی پر ہونے کے باعث 10مارچ تک ملتوی ہوگئی۔
اڈیالہ جیل میں قید تینوں ملزموں کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 10مارچ تک توسیع کردی گئی۔ عدالت نے گزشتہ سماعت پر ایف آئی اے کے عبوری چالان پر اعتراضات کرتے ہوئے نیا چالان جمع کرانے کی ہدایت کی تھی، تاہم ایف آئی اے آج نیا عبوری چالان جمع نہیں کراسکی۔