05 جون ، 2012
لندن…متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین نے انسانی حقوق کی ممتازرہنمااورسپریم کورٹ بار کی سابق صدرمحترمہ عاصمہ جہانگیر کودی جانے والی قتل کی دھمکیوں پر سخت تشویش کااظہارکیاہے ۔اپنے ایک بیان میں الطا ف حسین نے کہاکہ یہ انتہائی تشویشناک معاملہ ہے جس کافوری طورپرنوٹس لیاجانا چاہیے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ محترمہ عاصمہ جہانگیر کومکمل تحفظ فراہم کیا جائے ۔ الطاف حسین نے محترمہ عاصمہ جہانگیر سے دلی ہمدردی اوریکجہتی کااظہارکیا۔دریں اثناء الطاف حسین نے مشہور گلوکار خالد عمر کی والدہ محترمہ کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ۔ایک تعزیتی بیان میں الطاف حسین نے خالد عمرسمیت مرحومہ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اورکہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔الطا ف حسین نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کویہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطا کرے ۔(آمین)