Geo News
Geo News

دنیا
06 مارچ ، 2016

ایشیا کپ فائنل، بنگلہ دیش کا بھارت کو جیت کیلئے121رنز کا ہدف

ایشیا کپ  فائنل، بنگلہ دیش کا بھارت کو جیت کیلئے121رنز کا ہدف

میر پور،ڈھاکا......ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں میزبان بنگلہ دیش نے بھارت کو میچ جیتنے کے لئے 121رنز کا ہدف دیا ہے۔بارش کی مداخلت نے فائنل میچ کو 15اوورز فی اننگ تک محدود کر دیا ہے۔

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میچ کا ٹاس بھارتی کپتان نے جیتا اور بنگلہ دیش کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی،تمیم اقبال13 اور سومیا سرکار14رنز نے بنگلہ دیش کو27رنز کا اوپننگ اسٹینڈ فراہم کیا ،تاہم دونوں اوپننگ بیٹسمین یکے بعد دیگرے آئوٹ ہو گئے۔شکیب الحسن بڑی اننگ نہیں کھیل سکے انہوں نے21رنز جبکہ مشفق الرحمان بدقسمتی سے4رنز بنا کر رن آئوٹ ہو گئے۔

بنگلہ دیش کے صابر حسین نے ایک بار پھر اچھی اننگ کھیلی اور32رنز بناکر اپنی بھرپور فارم کے سلسلے کو برقرار رکھا،جبکہ محمد اللہ نے بھی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے33رنز کی اننگ کھیلی دونوں بیٹسمین نا قابل شکست بھی رہے اوراپنی ٹیم کے مجموعے کو120 تک پہنچانے میں اہم کردارادا کیا،یوں بنگلہ دیش نےمقررہ15اوورز میں5وکٹ کے نقصان پربھارت کو ایشیا کپ جیتنے کے لئے121رنز کا ہدف دیا ہے۔

بھارت کی جانب سے ایشون،نہرا،بمرا اور جدیجا نے ایک وکٹ حاصل کی۔بارش سےمتاثر ہونے والے میچ کو15اوورز فی اننگ تک محدود کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں :