Geo News
Geo News

دنیا
06 مارچ ، 2016

شامی انتخابات کا اعلان اشتعال انگیز اور غیر حقیقی ہے،فرانس

شامی انتخابات کا اعلان اشتعال انگیز اور غیر حقیقی ہے،فرانس

پیرس........فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے اپنے شامی ہم منصب بشار الاسد پر تنقید کرتے ہوئے ان کی جانب سے شام میں اگلے ماہ انتخابات کے اعلان کو اشتعال انگیز اور غیر حقیقی قرار دیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اولاند نے پیرس میں جرمن چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ "ماہ اپریل کے دوران الیکشن کا خیال نہ صرف اشتعال انگیز بلکہ مکمل طور پر غیر حقیقت پسندانہ ہے۔

بشار الاسد نے شام میں جنگ بندی کے واشنگٹن اور ماسکو کے بیان کے بعد اعلان کیا تھا کہ شام میں 13 اپریل کو پارلیمانی انتخابات کا انعقاد کیا جائے گا۔

مزید خبریں :