06 مارچ ، 2016
میر پور......ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل میں بھارت میزبان بنگلہ دیش کو8وکٹوں سے شکست دے کر نیا ایشین چمپئن بن گیا ،بارش سے متاثرہ میچ15اوورز فی اننگ تک محدود کر دیا گیا تھا،شیکھر دھون نے60اور ویرات کوہلی نے41رنز بناکر بھارت کی جیت میں اہم کر دار ادا کیا ۔
بھارتی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہو ئے بنگلہ دیش نے15مقررہ اوورز میں5وکٹ کے نقصان پربھارت کو ایشیا کپ جیتنے کے لئے121رنز کا ہدف دیا جس میں صابر حسین 32اور محمد اللہ33رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بنگلہ دیش کی جانب سے دیئے جانے والے121رنز کے ہدف کے تعاقب میںبھارت کی پہلی وکٹ صرف5رنز پر ہی گر گئی جب روہت شرما صرف ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے،تاہم بھارت کے بیٹسمین فوری طور سنبھل گئے اوردودسری وکٹ کی شراکت میں جوشیکھردھون 60اور ویرات کوہلی41رنز کے درمیان ہوئی نے بھارت کو فتح کے بلکل قریب لاکھڑا کیا۔
بھارت جب اپنی فتح سے صرف22رنز کے فاصلے پر تھا شیکھر دھون کو تسکین احمد نے نہایت عمدہ کیچ پکڑ کر پویلین بھیج دیا ،بولر سومیا سرکار تھے۔اس موقع پر کپتان دھونی کھیلنے آئے اور انہوں نے آتے ہی صرف6گیندوں پر دو چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے20رنز بنا کر بھارت کو بنگلہ دیش کے خلاف 7گیندیں قبل ہی فتح دلوادی،کوہلی 41رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔
بنگلہ دیش کے تسکین احمد اور امین حسین نے ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا۔شیکھر دھون کو44گیندوں پر60رنز کی عمدہ اننگ پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔