کھیل

ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کو بھارت سے شکست، سلور میڈل نام رہا

ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں پاکستان کو بھارت سے شکست، سلور میڈل نام رہا
مینز ڈبلز کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل ایک گھنٹہ 27 منٹ جاری رہا/ فوٹو جیونیوز

ایشین ڈبلز  اسکواش چیمپئن شپ میں سلور میڈل پاکستان کے نام رہا۔

ملائیشیا میں جاری ایشین ڈبلز اسکواش چیمپئن شپ میں بھارت نے پاکستان کو شکست دی جس کے بعد پاکستان کے حصے میں سلور میڈل آیا۔

مینز ڈبلز کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل ایک گھنٹہ 27 منٹ جاری رہا جس میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا رہا۔

پاکستانی کھلاڑی نور زمان اور ناصر اقبال پہلا گیم ہارنے کے بعد فائنل 2 ۔ 1 سے ہارے جب کہ ابھے سنگھ اور ویلاون سینتھل کمار کی جوڑی نے فائنل 9 ۔ 11، 11۔ 5 اور 11۔ 5 سے جیتا۔


مزید خبریں :