Time 26 جون ، 2025
کھیل

کرکٹ میں نئےقوانین متعارف، آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشنز میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟

کرکٹ میں نئےقوانین متعارف، آئی سی سی نے  پلیئنگ کنڈیشنز میں کیا تبدیلیاں کی ہیں؟
آئی سی سی کی جانب سے وائٹ بال کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اسٹاپ کلاک متعارف کرانےکافیصلہ کیا گیا ہے/ فائل فوٹو

 انٹرنیشنل کرکٹ کونسل  (آئی سی سی )  نےکرکٹ میں نئےقوانین متعارف کرادیے۔

آئی سی سی نے نئے قوانین کے تحت کرکٹ کی پلیئنگ کنڈیشنز میں کئی تبدیلیاں کر دی ہیں۔

  اسٹاپ کلاک

آئی سی سی کی جانب سے وائٹ بال کے بعد اب ٹیسٹ کرکٹ میں بھی  اسٹاپ کلاک متعارف کرانےکافیصلہ کیا گیا ہے ، ٹیسٹ کرکٹ میں سلو اوور ریٹ ایک دیرینہ مسئلہ رہا ہے لیکن اب فیلڈنگ سائیڈ کو ٹیسٹ کرکٹ میں اوور کے اختتام پردوسرا اوور ایک منٹ کے اندر شروع کروانا ہوگا،  ایک منٹ میں اوور شروع  نہ  کرنے پر امپائر 2  وارننگز دے گا، تیسری بار امپائر فیلڈنگ سائیڈ پر 5 رنز کی پنالٹی عائد کرےگا۔

 اسٹاپ کلاک کا رول آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے نئے سائیکل پرلاگو ہوچکا ہے۔

گیند پر تھوک کا استعمال

جان بوجھ کرگیند پرتھوک کے استعمال پر گیند تبدیل نہیں کیاجائےگا،  تھوک کے استعمال کے بعدگیند کی ساخت میں تبدیلی پرامپائر بیٹنگ سائیڈ کو 5 رنز دےسکتاہے۔

جان بوجھ کر شارٹ رن لینے پر 5 پنالٹی رنز

تیسری تبدیلی میں جان بوجھ کر شارٹ رن لینے پر بیٹنگ سائیڈ پر 5 پنالٹی رنز کے ساتھ اسٹرائیک کا فیصلہ بولنگ سائیڈ کرےگی، امپائربولنگ سائیڈ سے مشورہ کرےگاکہ شارٹ رن کے بعد وہ کس بیٹرکواسٹرائیک پرلینا چاہیں گے۔

 فیئرنس آف کیچ کےریویو 

آئی سی سی نے فیئرنس آف کیچ کےریویو میں بھی تبدیلی کردی، اس تبدیلی کے ذریعے اگرامپائرکو کیچ پکڑنے پرشک ہو تو تھرڈ امپائر نوبال کے ساتھ کیچ کو بھی ریویو میں چیک کرےگا۔

اس سے قبل تھرڈ امپائرپہلےنوبال چیک کرتا تھا اور نوبال کی صورت میں کیچ کا ریویو چھوڑ دیا جاتا تھا۔

نئے رولز کے مطابق نوبال پر فیئر کیچ کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ کو نوبال کا ایک رن ملے گا، فیئر کیچ نہ ہونے کی صورت میں بیٹنگ سائیڈ نے جتنے رنز لیے ہوں اُتنے ہی ملیں گے۔

مزید خبریں :