پاکستان
06 جون ، 2012

ٹیکساس:شوکت خانم کینسر اسپتال کیلئے فنڈ ریزنگ ڈنر9 جون کو ہوگا

ڈیلس ٹیکساس…شوکت خانم کینسر اسپتال کیلئے عطیات جمع کرنے کے سلسلے میں 9جون ہفتے کی شام 7بجے ڈیلس کے ڈبل ٹری ہلٹن ہوٹل میں ایک فنڈ ریزنگ ڈنر اور میوزیکل کنسرٹ کا پروگرام منعقد کیا جائے گا۔ پروگرام کے منتظمین ڈاکٹر جلیل،عائشہ طارق اورساجد نیٹکو نے بتایاکہ مذکورہ پروگرام میں پاکستان سے اسپتال کے نمائندے نوشیروان بخاری اور مسز فوزیہ قصوری خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔ انہوں نے بتایا کہ اس تقریب میں جمع ہونے والے تمام عطیات شوکت خانم کینسر اسپتال کو دیئے جائیں گے ، جبکہبڑی تعداد میں ڈیلس کے عوام شرکت کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ مزید معلومات کیلئے ڈاکٹر جلیل، عائشہ طارق اور ساجد نیٹکو سے فون پر معلومات حاصل کی جاسکتی ہیں۔

مزید خبریں :