کاروبار
07 جون ، 2012

چینی کی ایکس مل قیمت میں اضافہ،52 روپے فی کلو ہوگئی

چینی کی ایکس مل قیمت میں اضافہ،52 روپے فی کلو ہوگئی

کراچی…چینی کی ایکس مل قیمت میں 2 روپے کااضافہ کردیا گیا ہے،سندھ و پنجاب میں چینی کی ایکس مل قیمت 52 روپے فی کلو کی سطح پر آگئی۔انڈسٹری زرائع کے مطابق آج ٹی سی پی کی جانب سے 2 لاکھ ٹن چینی کی خریداری کے لیے ٹینڈر کھولے جانے کے بعد مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی اور صرف دو روز میں چینی کی فی کلو قیمت 2 روپے اضافے کیساتھ سندھ میں 51 روپے 75 پیسے جبکہ پنجاب میں 52 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔رواں سال ملک میں چینی کی رسد طلب سے زائد ہونے کے باعث حکومت کی جانب سے اس کے زخائر بڑھانے کے لیے خریداری کی جارہی ہے اور اب تک حکومت شوگر ملوں سے 4 لاکھ 78 ہزار ٹن چینی خرید چکی ہے۔

مزید خبریں :