07 جون ، 2012
کراچی…3ہفتے کے بعد ملکی اور بین الاقوامی منڈیوں میں کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے ۔یہ بات ممبر پاکستان کاٹن جنرزایسوسی ایشن احسان الحق نے جیو نیوز کو بتائی۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ و پنجاب میں کپاس کی قیمتوں میں 100روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد سندھ میں میں کپاس کی فی من قیمت 5ہزار900روپے جبکہ پنجاب میں 6ہزار روپے کی سطح پر آگئی ہے۔ احسان الحق نے مزید بتایا کہ امریکا چین اور بھارت میں بھی کپاس کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔