کاروبار
07 جون ، 2012

سی این جی ایسوسی ایشنکاسندھ میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

سی این جی ایسوسی ایشنکاسندھ میں ہڑتال ختم کرنے کا اعلان

کراچی…سیکریٹری پٹرولیم اعجاز چوہدری نے سی این جی پر بغیر مشاورت نیا ٹیکس نہ لگنے کی یقین دہانی کرادی ، جس کے بعد سی این جی ڈیلرزاونرز ایسوسی ایشن کی جانب سے سندھ میں سی این جی کی ہڑتال ختم کردی۔سی این جی ڈیلرز اور اسٹیشنز اونرز ایسوسی ایشن کی پریس ریلیز کے مطابق سیکریٹری پٹرولیم کی جانب سے مثبت پیش رفت کے بعد آج دوپہرسندھ بھر میں سی این جی پمپس کھولنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ سیکریٹری پٹرولیم نے سی این جی پر بغیر مشاورت کسی نئے ٹیکس کے نہ لگنے کی یقین دہانی کرا نے کے علاوہ 15 جون سے سی این جی کی قیمتوں میں کمی کا وعدہ بھی کیا ہے۔دوسری طرف وزارت پٹرولیم کی پریس ریلیز میں سیکریٹری پٹرولیم اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ وزارت کی طرف سے سی این جی پر اضافی ٹیکس کا کوئی فیصلہ نہیں ہوا اور وزارت ہڑتال ختم کرنے کے اعلان کا خیر مقدم کرتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کو بھی عوام کی مشکلات کا احساس کرتے ہوئے ہڑتال فوری طور پر ختم کردینی چاہیے۔

مزید خبریں :