پاکستان
08 جون ، 2012

کوئٹہ: مدرسے کے باہر ہونے والے دھماکے کا ایک زخمی اور چل بسا

کوئٹہ. . . . . کوئٹہ کے علاقے سریاب کے لنک روڈ پر جمعرات کو مدرسے کے باہر ہونے والے دھماکہ کا ایک زخمی اور چل بسا،واقعہ میں پندرہ افراد جان بحق جبکہ36زخمی ہوئے۔پولیس کے مطابق گذشتہ روز سریاب لنک روڈ پر واقع مدرسہ جامعہ اسلامیہ مفتاح العلوم سے فارغ التحصیل طلبا کی دستار بندی کی تقریب کے اختتام پر مدرسے کے باہر ہونے والے دھماکہ میں جان بحق ہونے والے افراد کی تعداد پندرہ ہوگئی ہے۔سی ایم ایچ میں زیر علاج ایک زخمی عبدالمالک زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔اس دھماکہ کے 36 زخمی سی ایم ایچ اور سول ہسپتال کوئٹہ میں زیر علاج ہیں ، زخمیوں میں تین کی حالت اب بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ سیٹلائٹ تاون پولیس ابھی تک اس واقعہ کا مقدمہ درج نہیں کرسکی ہے۔

مزید خبریں :