دنیا
08 جون ، 2012

یہودی بستیوں کی تعمیر نہ روکنے پر اقوام متحدہ سے رجوع کرینگے،محمود عباس

پیرس…فلسطین کے صدر محمود عباس نے کہا ہے کہ اسرائیل نے مقبوضہ علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر نہ روکی تو وہ اپنے دفاع کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کرینگے ۔ فرانس کے دارالحکومت پیرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل نو آباد کاری کے ذریعے فلسطین کی سر زمین پر قبضہ کرنا چاہتا ہے ۔ انہوں نے اسرائیل کے نئے منصوبے کی مذمت کرتے ہوئے اسے امن مذاکرات کی راہ میں بڑی رکاوٹ قرار دیا ۔ فلسطینی صدر نے کہا کہ اگر اسرائیل نے مقبوضہ علاقے میں یہودی بستیوں کی تعمیر نہ روکی تو وہ اپنے دفاع کیلئے اقوام متحدہ سے رجوع کرینگے ۔ اس موقع پر فرانس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ فرانس کی جانب سے فلسطین کو کئی ملین یورو امداد دینے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

مزید خبریں :