30 مئی ، 2016
انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں لنکن ٹیم انگلش ٹیم کے 498رنز 9کھلاڑیوں کے نقصان کے جواب میں اپنی پہلی اننگز میں 101رنز پر ڈھیر ہوکر فالو آن کا شکار ہوگئی۔
اب دوسری اننگز میں لنکن ٹیم نے 5 کھلاڑیوں کے نقصان پر 309 رنز اسکور کر لیے ہیں۔لنکن ٹیم نے کپتان اینجلو میتھیوزکے 80، کشال سلوا کے60، جبکہ ناٹ آئوٹ بیٹسمینوں دنیش چندی مل 54 اور سری وردنا 35 رنز کے اسکور پر ہیں۔
اس سے اننگز کی شکست سے بچنے کیلئے ابھی مزید 88 رنز درکار ہیںاور میچ میں ابھی 2 دن کا کھیل باقی ہے۔یاد رہے کہ سری لنکاکواس سیریز کےپہلے ٹیسٹ میں بھی اننگز کی شکست ہوئی تھی۔