09 جون ، 2012
واشنگٹن … امریکی صدر باراک اوباما نے اقتصادی تباہی روکنے کے لیے یورپی رہنماوٴں سے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اوباما نے واشنگٹن میں صحافیوں کو بتایا کہ یورپ میں بعض مشکل فیصلے کرنا ضروری ہیں۔ امریکی صدر نے یونان کو یورو زون سے خارج کرنے پر بھی تنبیہ کی۔ باراک اوباما کا یہ تبصرہ ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے ، جب سپین اپنی بینکنگ کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر بیل آوٴٹ کا مطالبہ کرنے جا رہا ہے۔ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اندازوں کے مطابق ہسپانوی بینکوں کو 40 ارب یورو کے امدادی فنڈز کی ضرورت ہے۔