دنیا
09 جون ، 2012

نائیجیریا میں خود کْش بم حملے میں پولیس اہلکار اور 4 شہری ہلاک

ابوجا…نائیجیریا میں پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر ہونے والے ایک خود کْش بم حملے میں ایک پولیس اہلکار اور4 شہری ہلاک ہو گئے ۔مائی دوگوری شہر سے موصولہ اطلاعات کے مطابق پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر ہونے والے خود کْش بم حملے میں کم از کم 6 دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ حکام اور عینی شاہدین کے مطابق خود کش حملہ آور نے پولیس ہیڈ کوارٹر کے باہر اپنی گاڑی کو دھماکے سے اڑا دیا۔ ایک عینی شاہد نے کہا ہے کہ اْس نے دو پولیس اہلکاروں کی لاشیں دیکھی ہیں۔

مزید خبریں :