پاکستان
07 جون ، 2016

لاہور: سینما گھر جل کر تباہ،5 ملازم زخمی

لاہور: سینما گھر جل کر تباہ،5 ملازم زخمی

 


لاہور کے علاقے گڑھی شاہو میں واقع سینماگھر میں اچانک آگ لگ گئی، فائر بریگیڈ کے عملے نے 2 گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا لیکن اس وقت تک پورا سینما گھر جل کر تباہ ہو چکا تھا۔


لاہور کے علاقے گڑھی شاہو چوکپر سینما گھر میں دوپہر تین بجے اچانک آگ لگ گئی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری عمارت کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔سنیما ہال میں موجود ہر چیز جل کر راکھ ہو گئی جبکہ 5 ملازم معمولی زخمی ہوئے۔


اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچیں، گہرے دھوئیں کے باعث فائر فائٹرز کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ دو گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ سنیما میں آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔

مزید خبریں :