کاروبار
08 جون ، 2016

کمشنر کراچی کی سرکاری پرائز لسٹ میں فروٹ سستے ہوگئے

کمشنر کراچی کی سرکاری پرائز لسٹ میں فروٹ سستے ہوگئے

 


کمشنر کراچی کی جانب سے جاری کردہ سرکاری پرائز لسٹ میں فروٹ سستے تو ہوگئےمگرسرکاری پرائز لسٹ پر عمل درآمد نہ ہو سکا ۔رمضان کے دوسرے روز سرکاری لسٹ میں آم 18 روپے تک سستا کردیا گیا ۔ بازار میں فی درجن کیلا 120 روپے تک اور سیب 250 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے۔


رمضان کے دوسرےروز کمشنر کراچی کی جاری ہونے والی پرائز لسٹ میں مختلف پھلوں کی قیمت میں تبدیلی کردی گئی ہے۔ سرکاری لسٹ میں آم سرولی 10 روپے سستا ہوکر 77 روپے فی کلو مقرر تو کردیا گیا لیکن بازار میں سرولی آم 90 سے 100 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے ۔


سرکاری لسٹ میں آم دسیری 18 روپے فی کلو سستا ہوکر 81 روپے فی کلو مقرر،لیکن بازار میں دسیری آم 100 روپے فی کلو تک مل رہا ہے جبکہ لنگڑا آم فی کلو 6 روپے سستا ہوکر 77 روپے فی کلو ،لیکن بازار میں لنگڑا آم 90 روپے فی کلو تک فروخت کیا جارہا ہے ۔


سندھڑی آم 16 روپے سستا کرکے 105 روپے فی کلو مقررکیا گیا ہے لیکن بازار میں سندھڑی آم 110 سے 120 روپے میں فروخت ہورہا ہے ۔


سیب تو بازار سے نایاب ہے ۔ سرکاری نرخ میں فی کلو سیب مہنگے سے مہنگا 165 روپے فی کلو مقرر ہے لیکن بازار میںفی کلوسیب 200 سے 250 روپے فی کلو میں فروخت ہورہا ہے ۔


سرکاری لسٹ میں فی درجن کیلا تو 87 روپے ہے لیکن بازار میں کیلا 120 روپے تک فروخت کیا جارہا ہے ۔


 

مزید خبریں :