08 جون ، 2016
وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں پسند کی شادی کرنے پر لڑکی کو زندہ جلانے کا نوٹس لیتے ہوئے واقعے کی تحقیقات کے لئے3 رکنی کمیٹی قائم کردی ہے۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے ڈپٹی کمانڈنٹ پنجاب کانسٹبلری ابوبکر خدابخش کوکمیٹی کے سربراہ مقرر کرتے ہوئے محکمہ داخلہ کے ایڈیشنل سیکرٹری اور پنجاب فرانزک سائنس لیبارٹر ی کے نمائندہ کو کمیٹی کا ممبر مقرر کردیا ہے۔
وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ تحقیقاتی کمیٹی 48 گھنٹے میں رپورٹ پیش کرے۔
یاد رہے کہ آج صبح لاہور کے فیکٹری ایریا میں پسند کی شادی کرنے پر نوجوان لڑکی زینت کو زندہ جلانے کا واقعہ پیش آیا تھا ۔