08 جون ، 2016
مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں پاکستان کی رکنیت کے معاملے پر رابطہ کیا ہے ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق مشیرخارجہ نے روس، نیوزی لینڈ اور جمہوریہ کوریا کے وزرائے خارجہ کو ٹیلی فون کیاہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ مشیر خارجہ نے نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں پاکستان کی رکنیت کی حمایت کے لیے رابطہ کیا ہے۔ وزرائے خارجہ نے این ایس جی میں توسیع کے لیے بلاامتیاز سوچ اپنانے کی حمایت کا اظہار کیا ہے۔