انٹرٹینمنٹ
09 جون ، 2016

گیت’ تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی ‘ریلیز کردیا گیا

گیت’ تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی ‘ریلیز کردیا گیا

نصرت فتح علی خان کی آواز میں گایا ہوا گیت اب راحت فتح علی خان کی آواز میں اداکارہ ہما قریشی پر فلمایا گیا گانا’ تمہیں دل لگی بھول جانی پڑے گی ‘ریلیز کردیا گیا۔


پاکستا ن کے مشہور آنجہانی گلوکارنصرت فتح علی خان کا گایا ہوا مشہور گانا’تمہیں دل لگی بھول جانی پڑ ے گی‘اب راحت فتح علی خان کی آواز میں ریکارڈ کرکے ریلیز کردیا گیا۔


خوبصورت بول اور موسیقی پر مبنی یہ گانا بالی ووڈ اداکارہ ہما قریشی اور ودیت جاموال پر فلمایا گیا ہے جس کی موسیقی منوج منتشر اور پرنام الہ آباد ی نے ترتیب دی ہے۔


واضح رہے راحت فتح علی خان اس سے قبل بھی نصرت فتح علی خان کے گائے ہوئے مشہور گانے اپنی آواز میں ریکارڈ کرواچکے ہیں۔


 

مزید خبریں :