30 جنوری ، 2012
کراچی … کراچی میں عید میلاد النبیﷺ کی آمد کے موقع پر شہر کے مختلف علاقے اور مساجد برقی قمقموں سے سجائے گئے ہیں اور فضا درود و سلام سے گونج رہی ہے۔کراچی میں 12ربیع الاول کی تیاریاں جوش خروش سے جاری ہیں اور اس سلسلے میں شہر کے بازار اورگلی کوچے برقی قمقموں سے سجائے گئے ہیں۔ 12 ربیع اول کے دن کے لئے کراچی کے شبیہ ساز بھرپور محنت سے روضہ رسولﷺ اورمسجد نبوی کی شبیہیں تیار کر رہے ہیں، جو کراچی کے مختلف علاقوں میں زیارت کے لئے لگائی جاتی ہیں، عید میلادالنبی ﷺکے سلسلے میں کراچی کے مختلف علاقوں میں محفل سماع کا انعقاد کررہے ہیں۔ جن میں ملک کے نامور نعت خواں اللہ کے نبی ﷺکی شان میں نعتیں پڑھ رہے ہیں۔ ہر سال ماہ ربیع الاول بڑے جوش و جذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے اور ان خوبصورت گلی محلوں، جلوس، ریلیوں اور محافل سے کراچی کی رونقوں میں مزید اضافہ ہو جاتا ہے۔