11 جون ، 2012
واشنگٹن … امریکی محکمہ دفاع نے نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق مذاکراتی ٹیم کو پاکستان سے واپس بلانے کا اعلان کردیا ۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اور امریکا کے درمیان نیٹو سپلائی کی بحالی سے متعلق معاہدہ نہیں ہوسکا ۔ خبر ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی محکمہ دفاع نے نیٹو سپلائی کی بحالی کیلئے مذاکرات کرنے والی ٹیم کو پاکستان سے واپس بلانے کا اعلان کردیا ہے۔