Time 17 جون ، 2025
دنیا

ٹرمپ نے روس کو جی 8 سے باہر نکالنے کو غلطی قرار دیدیا

ٹرمپ نے روس کو جی 8 سے باہر نکالنے کو غلطی قرار دیدیا
کرائمیا کے روس سے الحاق پر 2014 میں روس کو جی 7 سے نکال دیا گیا تھا/ فائل فوٹو

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو جی 8 سے باہر کرنے کو غلطی قرار دیدیا۔

کینیڈا میں جاری جی سیون اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ روس کو جی 8 سے باہر کرنا غلطی تھی اور اگر چین بھی جی7 میں شامل ہوجائے تو برا نہیں لگے گا۔

 خبر ایجنسی کے مطابق روس جی سیون ممالک کے فورم میں 1998 میں شامل ہوا تھا اور روس کے شامل ہونے کے بعد جی 7 جی 8 فورم بن گیا تھا۔

کرائمیا کے روس سے الحاق پر 2014 میں روس کو جی 8 سے نکال دیا گیا تھا۔ 


مزید خبریں :