پاکستان
30 جنوری ، 2012

میمو کیس:منصور اعجاز نے مجھے خط بھیجا اور خفیہ رکھنے کا کہا،چیف جسٹس

میمو کیس:منصور اعجاز نے مجھے خط بھیجا اور خفیہ رکھنے کا کہا،چیف جسٹس

اسلام آباد… میمو گیٹ کے تحقیقاتی کمیشن کی طرف سے مہلت کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے اور چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی سربراہی میں 9رکنی بینچ درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔ آج جب سماعت شروع ہوئی تو اٹارنی جنرل نے کمیشن کی کارروائی، بلیک بیری کمپنی کے عدم تعاون اور کیس کے مرکزی کردار منصور اعجاز کے تحفظات سے بینچ کو آگاہ کیا۔ سماعت کے دوران چیف جسٹس نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ منصور اعجاز نے انہیں دو دن قبل ایک خط لکھا ہے اور اسے خفیہ رکھنے کا کہا ہے۔ چیف جسٹس نے مزید ریمارکس دیئے کہ ابھی یہ نہیں کہہ سکتے کہ خط کتنا مصدقہ ہے۔

مزید خبریں :