12 جون ، 2012
واشنگٹن…ا مریکہ نے ایران سے تیل کی برآمد پر عائد پابندیوں کے حوالے سے مزید سات ممالک کو چھوٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بھارت، ملائیشیا، جنوبی کوریا، جنوبی افریقہ، ترکی تائیوان اور سری لنکا اب ایران سے تیل خرید سکتے ہیں۔ اس سے قبل امریکہ نے چند یورپی ممالک کو یہ چھوٹ دی تھی۔ واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے ایران کے متنازعہ جوہری پروگرام کے تناظر میں تہران کے خلاف سخت ترین پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔ امریکا اور یورپی ممالک کو خدشات ہیں کہ ایران جوہری ہتھیار بنانے کی کوشش کر رہا ہے تاہم ایران اپنے جوہری پروگرام کو پرامن قرار دیتا ہے۔