18 جولائی ، 2016
کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت وکلا کی ہڑتال کے باعث ملتوی کردی۔سلیمان لاشاری قتل کیس کی سماعت تین اگست تک ملتوی کی گئی ہے۔
آئندہ سماعت پر کیس میں عینی شاہدین کے بیانات قلم بند کئے جائیں گے۔سلیمان لاشاری قتل کیس میں مرکزی ملزم سلمان ابڑو سمیت چار پولیس اہلکار گرفتار ہیں۔
ملزمان کے خلاف تھانا درخشاں میں قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ملزمان پر مئی 2014 میں 18 سال سلیمان لاشاری کو گھر میں گھس کر قتل کرنے کا الزام ہے۔