18 جولائی ، 2016
کمشنرکراچی اعجاز احمد خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے پورے کراچی کو نہیں صرف ضلع جنوبی کو صاف کرنے کے لیے کہا ہے۔
یہ بات انہوں نے ایک صحافی کی جانب سے سوال پوچھے جانے کہ ’’آپ 3دن میں شہرکوصاف کرپائیں گے؟‘‘کے جواب میں کہی۔
کمشنرکراچی نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نےپورےکراچی کوصاف کرنےسےمتعلق ایسا کچھ نہیں کہا،وزیراعلیٰ رات کوکہیں نکلےتھےجس کےبعد انہوں نے صفائی کا کہا۔
کمشنرکراچی اعجاز احمد خان نے یہ بھی کہا کہ میڈیا وزیراعلیٰ کے بیان کواپنے طور پر چلارہا ہے،آپ ویسے بھی میرے خلاف ہیں،کریں جو کرنا ہے۔