20 جولائی ، 2016
جائیداد کی ویلیو ایشن کی کمیٹی کا اجلاس آج 3 بجے اسلام آباد میں ہوگا کمیٹی ایف بی آر حکام کو پانچ تجاویز پیش کرے گی۔
پراپرٹی کی قیمت کا تعین مارکیٹ کے مطابق کرنے کے معاملے پر ایف بی آر اور تعمیراتی کمپنیوں کے نمائندوں پر مشتمل 13رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھیجس کا پہلا اجلاس آج تین بجے اسلام آباد میں ایف بی آر کے دفتر میں ہوگا ۔
کمیٹی کے ممبر راجا مظہر نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مشاورت سے تجاویز مرتب کی گئی ہیں جس میں جائیداد کی رجسٹریشن پر کپیٹل گین ٹیکس کو 2 فیصد کرنےاور تمام صوبوں کی جائیداد پر رجسٹریشن کی بک ویلیو 6 سے 8 برس میں بڑھا کر مارکیٹ ریٹ پر لانے کی تجاویز ہیں ۔
راجا مظہر نےمزید بتایا کہ 30 جون 2016 تک تمام جائیداد کے سودے کی رجسٹریشن پرانے قانون کے تحت کرنے اور جائیداد کی ویلیو اسٹیٹ بینک کی ویلیو ایشن کمیٹی کے بجائے صوبوں کو دینے کی تجویز کے ساتھ ساتھ جائیداد میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ایک دفعہ ایمنسٹی اسکیم دینے کی تجویز بھی شامل ہے ۔