13 جون ، 2012
نوشہرہ…ضلع نوشہرہ کے علاقہ اکبر پورہ میں سرکاری اسکول کی چھت گرنے سے آٹھ بچے زخمی ہوگئے۔ضلع نوشہرہ کے علاقے اکبر پورہ ہائرسیکنڈری اسکول کی چھت اچانک گر گئی جس کے نتیجے میں چھٹی جماعت کی اناسی بچوں میں سے آٹھ زخمی ہوگئے۔جنہیں پشاور کے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی طلبا کی حالت خطرے سے باہر ہے۔