13 جون ، 2012
راولپنڈی…راولپنڈی میں پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایکسائز عملے نے 20 مکانوں کو عورتوں اور بچوں سمیت سیل کردیا ہے۔راولپنڈی کے علاقے نیو کٹاریاں میں ایکسائز کے عملے نے مکانوں کو سیل کرنے کی کارروائی اس وقت کی جب گھر کے سربراہ تو اپنے کام کاج پر تھے اور عورتیں اور بچے گھروں میں موجود تھے۔ایکسائز عملے نے عورتوں اور بچوں کی گھروں میں موجودگی کی پروا کئے بغیر مکانوں کو سیل کردیا۔بعض متاثرین کا کہنا تھا کہ انہوں نے ٹیکس ادا بھی کردیا تب بھی ان کے مکانوں کو سیل کیا گیا،اہل محلہ نے ایکسائز عملے کی اس کارروائی پر احتجاج کیا۔