پاکستان
13 جون ، 2012

ارسلان افتخار کیس : لارجربنچ بنایاجائے،تحقیقات FIA کرے،عبدالقادر گیلانی

 ارسلان افتخار کیس : لارجربنچ بنایاجائے،تحقیقات FIA کرے،عبدالقادر گیلانی

لاہور…رکن پنجاب اسمبلی اوروزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے صاحبزادے سیدعبدالقادر گیلانی نے مطالبہ کیا ہے کہ ارسلان افتخار کے کیس میں لارجربنچ بنایاجائے اورانویسٹی گیشن ایف آئی اے سے کرائی جائے۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھاکہ خدا کی لاٹھی بے آواز ہے،ہر سیر کوسواسیر ہوتاہے،ارسلان افتخار پر الزامات کے ثبوت مانگنے والے بتائیں کہ میرے اورموسی گیلانی کے بارے میں کیاثبوت تھے۔عبدالقادر گیلانی نے کہا کہ وہ بھی انکوائری کیلئے ایف آئی اے کے سامنے پیش ہوتے رہے ہیں ، سپریم کورٹ ازخود تحقیقات کرے گی تو فیئرنہیں ہوگا۔

مزید خبریں :