13 جون ، 2012
پشاور… خیبر پختون خوا کے وزیر اطلاعات و ثقافت میاں افتخار حسین نے شہنشاہ غزل مہدی حسن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ صوبائی وزیر ثقافت واطلاعات میاں افتخار نے مہدی حسن کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم نے اپنی آواز کے جادو سے دنیا میں پاکستان کی پہچان کرائی۔ جن کی کمی ہمیشہ محسوس کی جائے گی۔